۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
شہنشاہ حسین نقوی

حوزہ/ عالمی شہرت یافتہ خطیب حجۃ الاسلام والمسلمین سید شہنشاہ حسین نقوی نے موسسہ الغدیر نجف اشرف میں طلاب و افاضل ہندوستان سے ایک خصوصی ملاقات کی، اس یادگار نشست میں علماء و افاضل نجف نے عصر حاضر کے تقاضوں کے پیش نظر مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ۴ دسمبر ۲۰۲۳ شب ۱۰ بجے عالمی شہرت یافتہ خطیب حجۃ الاسلام والمسلمین سید شہنشاہ حسین نقوی نے موسسہ الغدیر نجف اشرف میں طلاب و افاضل ہندوستان سے ایک خصوصی ملاقات کی، اس یادگار نشست میں علماء و افاضل نجف نے عصر حاضر کے تقاضوں کے پیش نظر مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا ۔

علامہ سید شہنشاہ نقوی نے اپنے بیان میں قدیم علماء ہند کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے کہا: دور حاضر میں ہمیں مزید انکے کام کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے،دور حاضر کے وسائل ترویج دین کے لئے بہترین ذریعہ قرار پا سکتے ہیں۔

انہوں نےاس ملاقات میں اپنے تبلیغی تجربات کی روشنی میں طلاب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ مبلغین کو اس دور کے چیلنجز کا سامنا کس انداز میں کرنا چاہئے، نیز ہند سے اپنی دیرینہ محبت کا اظہار بھی کیا، تمام شرکاء جلسہ نے مولانا کو انکے والد مرحوم کے انتقال پر تعزیت پیش کی، اور مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی کی، آخر میں مولانا رومان رضوی نے شرکت کرنے والے تمام افراد کا صمیم قلب سے شکریہ ادا کیا۔

حجۃ الاسلام علامہ سید شہنشاہ حسین  نقوی کی نجف اشرف میں ہندوستانی طلاب سے ملاقات

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .